16 فروری، 2024، 5:02 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85388577
T T
0 Persons

لیبلز

یمن کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کی تازہ جارحیت

تہران(ارنا) الجزیرہ نیٹ ورک نے یمن میں شہر حدیدہ کے 2 علاقوں "الجبانہ" اور "الجاہ" پر امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں کے حملے کی خبر دی ہے۔

جمعہ کو IRNA کی رپورٹ کے مطابق Centcom نے بتایا ہے کہ یمن سے بحیرہ احمر میں ایک برطانوی مال بردار جہاز کی جانب ایک میزائیل فائر کیا گيا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے  گزشتہ شب کہا تھا کہ ہماری بحریہ نے بحیرہ احمر میں ایک فوجی آپریشن کیا جس میں برطانوی بحری  جہاز "LYCAVITOS" کو نشانہ بنایا گیا۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ ہماری بحریہ نے خلیج عدن میں اس جہاز کو مناسب سمندری میزائلوں سے نشانہ بنایا جو درست اور براہ راست نشانے پر لگا۔

یحیی سریع نے مزید کہا کہ  بحیرہ احمر میں دشمن امریکی اور برطانوی اہداف کے خلاف ہماری کارروائیاں مذکورہ دونوں ممالک کی جانب سے  یمن کے خلاف جارحیت کا جواب میں ہمارے دفاع کا جائز حق ہے، اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ 

 انہوں نے واضح کیا کہ  ہم غزہ پر حملے  بند ہونے اور ناکہ بندی کے خاتمے تک اسرائیلی بحری جہازوں یا مقبوضہ فلسطین( اسرائيل) کی  بندرگاہوں پر جانے والے بحری جہازوں کے حملے جاری رکھیں گے۔

امریکہ اور انگلستان نے گذشتہ 2 مہینوں میں یمن کے خلاف متعدد بار فضائی کارروائیاں کی ہییں تاہم یمنی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملے غیر موثر واقع ہوئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .